Tuesday, March 31, 2020

کورونا بحران: جرمن وزیر مالیات نے خود کشی کرلی

جرمن حکام نے امکان ظاہر کیا ہے کہ ریاست ہیسے کے وزیر مالیات تھوماس شیفر نے کورونا وائرس سے پیدا ہونے والے بحران کی وجہ سے اپنی جان لی ہے۔ ریاست کے وزیر اعلی فولکر بوفیے کے مطابق کہ شیفر اس بحران کی وجہ سے بہت مایوس تھے۔
ریاست ہیسے کے وزیر اعلیٰ فولکر بوفیے نے اتوار کو ایک ویڈیو کانفرنس کے دوران کہا، ‘شیفر کورونا وائرس کی وجہ سے بہت فکر مند تھے کہ آیا عوام کی ان بڑی توقعات پر پورا اترنا ممکن بھی ہوگا، خاص طور پر مالی مدد کے حوالے سے۔’
فولکر بوفیے نے مزید کہا کہ ان کے خیال میں شاید ان پریشانیوں نے تھوماس شیفر کو اتنا آن گھیرا کہ، ‘وہ اس مایوسی میں ہی ہمیں چھوڑ کر چلے گئے۔’
جرمنی کی وفاقی حکومت نے ابھی حال ہی کووڈ۔19 کے پھیلاؤ کی وجہ سے ہونے والے لاک ڈاؤن سے متاثر ہونے والوں کے لیے ایک امدادی پیکج متعارف کرایا تھا۔
ریاستی میڈیا کے مطابق 54 سالہ شیفر کو گزشتہ دنوں کے دوران ایسے کئی پروگرامز میں باقاعدگی سے دیکھا گیا، جن میں وہ عوام کو اس حکومتی امدادی پیکج کی تفصیلات سے آگاہ کرتے تھے۔
پولیس اور حکام نے بتایا کہ تمام واقعات کا جائزہ لینے، عینی شاہدین سے بات چیت کرنے اور جائے وقوعہ کا جائزہ لینے کے بعد وہ اس نتیجے پر پہنچے ہیں کہ تھوماس شیفر نے خود ہی اپنی جان لی ہے۔
تھوماس شیفر کا تعلق چانسلر انگیلا میرکل کی سیاسی جماعت کرسچن ڈیموکریٹک یونین “سی ڈی یو” سے تھا۔ وہ گزشتہ دو دہائیوں سے ریاستی سطح پر کی جانے والی سیاست میں متحرک تھے اور تقریباً دس برسوں سے صوبائی وزیر مالیات تھے۔
اس ریاست میں جرمنی کا اقتصادی مرکز فرینکفرٹ بھی واقع ہے۔ ان کے بارے میں کہا جاتا تھا کہ اگر وزیر اعلیٰ فولکر بوفیے نے 2023ء کے ریاستی انتخابات میں حصہ نہ لینے کا فیصلہ کیا تو وہ ہیسے کے نئے وزیر اعلیٰ ہو سکتے تھے۔
پولیس کو تھوماس شیفر کی لاش تیز رفتار ٹرینوں کے لیے مخصوص پٹری پر شہر ہوخ ہائم کے قریب سے ملی۔ یہ شہر فرینکفرٹ اور مائنز کے درمیان واقع ہے۔ تھوماس شیفر نے 
پسماندگان میں اہلیہ اور دو بچوں کو چھوڑا ہے۔

Monday, March 30, 2020

سعودی خاتون نے کرفیو کی خلاف ورزی کرنے والے خاوندکو گرفتار کروا دیا

سعودی مملکت میں کئی اہم مقامات پر جزوی کرفیو نافذ ہے۔ کرفیو کی اس خلاف ورزی پر اب تک درجنوں افراد گرفتار کیے جا چکے ہیں۔ تاہم پولیس کے ہاتھوں گرفتار ہونے والا ایک بدنصیب شخص ایسا ہے جسے پولیس، فوج نے نہیں پکڑا نہ ہی اس کی کسی سوشل میڈیا صارف نے شکایت کی۔ بلکہ خود اس شخص کی بیوی نے پولیس کو اطلاع دے کر اسے پکڑوا دیا۔
گلف نیوز کے مطابق سعودی عرب میں ایک خاتون نے جسے مقامی ظاہر کیا جا رہا ہے، سیکیورٹی اہلکاروں کو شکایت لگا دی کہ اس کا خاوند رات کے اوقات میں لگے کرفیو کی پرواہ کیے بغیر گھر سے باہر چلا گیا ہے، اس کے چند دوست بھی اس کے ساتھ مل کر کرفیو کی خلاف ورزی کے مرتکب ہو رہے ہیں۔ سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں ایک شخص کی آواز سُنائی دے رہی ہے جو مبینہ طور پر سیکیورٹی اہلکار معلوم ہوتا ہے۔
یہ شخص بتاتا ہے کہ کس طرح اسے ایک خاتون نے بتایا ہے کہ اس کا خاوند کرفیو کی پرواہ کیے بغیر گھر سے نکل پڑا ہے۔ اس بارے میں دعوے کیا جا رہے کہ خاتون کی شکایت کے بعد اس کے خاوند کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ تاہم سرکاری ذرائع سے ابھی تک اس واقعے کی تصدیق نہیں کی گئی۔ سعودی حکام نے واضح کیا ہے کہ جو شخص کرفیو کے اوقات میں باہر آئے گا، اس پر دس ہزار ریال کا بھاری جرمانہ عائد کیا جائے گا، جبکہ دوسری بار اس خلاف ورزی کو دوہرانے پر جرمانے کی رقم بڑھا کر 20 ہزار ریال کر دی جائے گی اور ساتھ میں 20 دِن کے لیے جیل کی ہوا بھی کھانی پڑے گی۔
واضح رہے کہ کچھ روز قبل ایک سعودی خاتون کو کرفیو کی خلاف ورزی کی ویڈیو بنانے پر گرفتار کیا گیا تھا۔ یہ خاتون مملکت میں عائد جزوی کرفیو کی ذرا بھی پروا نہ کرتے ہوئے گاڑی لے کر سڑک پر آ گئی اوراپنی ویڈیو بنا کر لوگوں سے کہنے لگی کہ سعودی حکام نے کرفیو کی خلاف ورزی پر ہزاروں درہم کا جرمانہ لگا دیا ہے۔ بھلا کوئی موسم بہار میں خود کو کیسے گھر تک محدود رکھ سکتا ہے۔ چاہے لاکھوں ریال کا جرمانہ بھی بھرنا پڑے، ہم تو باہر آئیں گے۔ پھر یہ لڑکی تمسخر کے انداز میں کورونا کو مخاطب کر کے کہتی ہے ، آجاؤ ، وائرس آجاؤ، کوئی بات نہیں ہم بچ جائیں گے۔ اس ویڈیو کے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کی دیر تھی کہ ایک طوفان اُٹھ کھڑا ہواتھا جس کے بعد اسے گرفتار کر لیا گیا۔ 

لاہور میں ڈبل سواری پر پابندی کے باعث شہری نے خاتون کا بھیس بدل لیا

نقاب پوش شہری خواتین والے کپڑے پہن کرپابندی کی خلاف ورزی کررہا تھا کہ پولیس نے ناکے پر روک کربے نقاب کردیا

 لاہور میں ڈبل سواری پر پابندی کے باعث شہری نے خاتون کا بھیس بدل لیا، نقاب پوش شہری خواتین والے کپڑے پہن کرپابندی کی خلاف ورزی کررہا تھا کہ پولیس نے ناکے پر روک کربے نقاب کردیا۔ تفصیلات کے مطابق لاہور میں کورونا وائرس سے بچاؤ کیلئے لاک ڈاؤن کا سلسلہ جاری ہے، لاک ڈاؤن کے باعث ڈبل سواری پر پابندی عائد ہے بلکہ بلاوجہ شہریوں کے پھرنے پر ان کی چیکنگ کی جاتی ہے۔
لوگوں کو سختی سے ہدایت کی گئی ہے کہ گھروں تک خود کو محدود رکھیں۔لیکن اس کے باوجود لوگ کھلے عام پابندی کی خلاف ورزی کررہے ہیں بلکہ دوسرے شہریوں کیلئے بھی مشکلات پیدا کررہے ہیں۔آج سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ لاہور میں ڈبل سواری پر پابندی کے باعث شہری نے خاتون کا بھیس بدل لیا، نقاب پوش شہری خواتین والے کپڑے پہن کرپابندی کی خلاف ورزی کررہا تھا کہ پولیس نے ناکے پر روک کربے نقاب کردیا۔
پولیس نے پوچھ گچھ کی کہ یہ خاتون کون ہے؟ جس پر موٹرسائیکل چلانے والے نے کہا کہ میری کزن ہے، پولیس اہلکار نے کہا کہ پھر آپ اس کو کہاں لے کر جارہے ہیں؟پولیس نے شک پڑنے پر کہا کہ خاتون کا نقاب ہٹائیں،اس کو تو داڑھی ہے، یہ بندہ لگتا ہے، دوسرے پولیس اہلکار نے کہا کہ یہ خواجہ سرا لگتا ہے۔ شہری نے نقاب اور ماسک اتارا تو سارا پول کھل گیا۔
جس پر دونوں موٹرسائیکل سوار شرمندگی سے منہ چھپانے لگے۔ دوسری جانب سی سی پی او لاہور کے احکامات کی روشنی میں سی ٹی او نے وارڈنز کو مزید سخت اقدامات اٹھانے کی ہدایات جاری کردی ہیں۔ ٹریفک پولیس کو کہا گیا ہے کہ پرائیویٹ گاڑی میں دو سوار سے زائد شہریوں کی حوصلہ شکنی کی جائے۔ صرف مخصوص صورتحال میں کار میں دو سوار سے زائد بیٹھنے کی اجازت ہوگی، ڈرائیورز کو ماسک اور گلوز پہننے کی بھی پابندی کروائی جائے

بیلاروس: یورپ کا واحد ملک جو کورونا وائرس سے پریشان نہیں ہے

یورپ اب کورونا وائرس کی عالمی وبا کا مرکز بن چکا ہے لیکن اسی براعظم پر ایک ایسا ملک بھی ہے جہاں حکام عوام کو اپنے روز مرہ کی زندگی کے معمولات کو تبدیل نہ کرنے کی ہدایات دے رہے ہیں۔
بیلاروس کئی اعتبار سے ایک انوکھا ملک ہے۔ یہ یورپ کے دیگر ملکوں اور اپنے قریب ترین ہمسایہ ممالک، یوکرین اور روس، سے بہت مختلف رویہ اختیار کیے ہوئے ہے۔
یوکرین ہنگامی حالت نافذ کرنے والا ہے جبکہ روس میں سکول بند کر دیے گئے ہیں، بڑے اجتماعات پر پابندی ہے اور ملک میں آنے اور جانے والی تمام پروازوں کو معطل کر دیا گیا ہے۔ دوسری جانب بیلاروس میں کئی لحاظ سے زندگی معمول کے مطابق چل رہی ہے۔
بیلا روس کی سرحدیں کھلی ہیں، لوگ اپنے کاموں پر جا رہے ہیں اور سراسیمگی کے عالم میں کوئی ٹوائلٹ پیپر خرید کر ذخیرہ نہیں کر رہا۔

خوف زدہ نہ ہوں

بیلاروس کے صدر الیگزیندر لوکاشنکو کہتے ہیں کہ ملک کو کورونا وائرس کی وبا کو پھیلنے سے روکنے کے لیے کوئی احتیاطی اقدامات اٹھانے کی ضرورت نہیں ہے۔
ملک کے دارالحکومت منسک میں چین کے سفیر کے ساتھ ایک ملاقات میں انھوں نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ دہشت زدہ ہونے کی کوئی ضرورت نہیں ہے کہا ہے کہ ’واقعات ہوتے رہتے ہیں


کورونا وائرس: عوام میں پائے جانے والے وبا کے خوف کو ہتھیار کے طور پر استعمال کرتے ہوئے ہیکر لوگوں کے ای میلز اکاؤنٹ ہیک کر رہے ہیں

                               اس سب کا آغاز ایک کلک سے ہوا۔
دنیا میں جیسے ہی کورونا وائرس پھیلنا شروع ہوا، ہیکروں نے ایک سوچے سمجھے اور منظم طریقے سے کمپیوٹر وائرس پھیلانے کی مجرمانہ کارروائیوں کو بھی تیز کر دیا۔
کورونا وائرس کی وبا کے ذرائع ابلاغ کی سرخیوں میں آنے کے بعد سے بی بی سی نے سائبر سیکیورٹی کے اداروں کی طرف سے ای میلز کے ذریعے لوگوں کے اکاؤنٹ پھانسنے کے واقعات کا جائزہ لینا شروع کیا۔
اس جائزے سے معلوم ہوا کہ ایسی سینکڑوں مجرمانہ کارروائیاں ہوئی ہیں جن میں لاکھوں کے حساب سے ای میلز بھیجی گئی ہیں۔
خبروں کا جھانسہ دے کر ای میل اکاؤنٹس کو پھانسنے کی یہ کارروائیاں کوئی نئی بات نہیں ہے لیکن انفارمیشن سیکیورٹی کے ماہرین کا کہنا ہے کہ ان کارروائیوں میں تیزی کا تعلق کووڈ 19 سے صاف نظر آتا ہے اور اس کی شدت گزشتہ کئی برسوں کے مقابلے میں سب سے زیادہ ہے۔
سائبر جرائم کرنے والے مختلف زبانوں، انگریزی، فرانسیسی، اطالوی، جاپانی اور ترکی میں ای میلز بھیج کر لوگوں، صنعتوں، ٹرانسپورٹ، صحت، انشورنش، میزبانی اور تجارتی اداروں کو بھی نشانہ بنا رہے ہیں۔
ای میلز کی اس عالمی وبا کی شدت کا درست اندازہ لگانا تو بہت مشکل ہے لیکن ان کا پتا لگانے کے کچھ طریقے ہیں۔


Sunday, March 29, 2020

شہبازشریف کا کورونا ٹیسٹنگ کو مفت اور دائر کار وسیع کرنے کا مطالبہ


مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کا اپنے ایک بیان میں کہنا ہے کہ ہر فرد کی ٹیسٹنگ کو یقینی بناتے ہوئے جامع حکمت عملی اپنائی جائے، قوم کو بچانے اور محفوظ بنانے میں وائرس کی نگرانی اور بچاؤ کی کلیدی اہمیت ہے،اسپتالوں سے کورونا کے مریضوں کو فی الفور الگ کیا جائے،‎شادی ہال، مساجد، سکول، کالج کی عمارتوں کو کورنٹین مقاصد کیلئے استعمال کیا جائے۔
شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ‎کتنے لوگوں کی اسکریننگ اور ٹیسٹ کیا گیا، تمام ڈیٹا قوم کے سامنے لایا جائے،  طبی اصول پر سختی سے عمل کیا جائے،‎حکومت بتائے کہ روزانہ بنیادوں پر کتنے پاکستانیوں کی اسکریننگ کی جارہی ہے؟ ،حقائق چھپانے سے مسائل حل نہیں ہوں گے۔
صدر مسلم لیگ ن نے ‎ڈاکٹرز، پولیس اور معاون عملے کی تربیت کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ کورونا مریضوں کو اچھوت نہ بنایا جائے ، مریضوں کا ہمدردی اور غم گساری سے علاج کیا جائے، ملزم والا برتاؤ نہ کیا جائے


دنیا کے چند دلچسپ و عجیب خاندان جن کی حقیت ناقابلِ یقین

ایک خاندان کئی افراد پر مشتمل ہوتا ہے اور خاندان ہر طرح کے لوگ موجود ہوتے ہیں جن میں محبت کرنے والے بھی ہوتے ہیں اور جذباتی بھی- لیکن دنیا میں کئی ایسے خاندان بھی ہیں جو کہ پورے کے پورے عجیب ہیں اور آپ ان کی موجودگی پر آسانی سے یقین بھی نہیں کریں گے-

The Duggar family
جم باب اور مشعل ڈگر 19 بچوں کے حقیقی والدین ہیں- اس جوڑے کی اولاد میں 9 لڑکیاں اور 10 لڑکے شامل ہیں- یقیناً آج کے دور میں ایسے کسی خاندان کے بارے میں کم ہی سننے کو ملتا ہے جو اتنے زیادہ بچوں مشتمل ہو-

The Chana Family
یہ خاندان بھارتی ریاست Mizoram کے پہاڑوں میں آباد ہے- اس خاندان کو دنیا کا سب سے بڑا خاندان ہونے کا اعزاز حاصل ہے- خاندان کے سربراہ Ziona Chana کی 39 بیویاں 94 بچے 14 بہوئیں اور 34 پوتے پوتیاں ہیں- اس طرح یہ خاندان مجموعی طور پر 180 افراد پر مشتمل ہے-

The Podkopaev Family
آپ کو یہ جان کر حیرت ہوگی کہ یہ پورا خاندان ہی سیریل کلر تھا- میاں بیوی اور دو بیٹیوں پر مشتمل اس روسی خاندان نے 30 افراد کو قتل کیا جن میں عورتیں اور بچے بھی شامل تھے- انہوں نے بےشمار ڈکیتیاں بھی کیں اور اس دوران متعدد افراد کو تشدد کا نشانہ بھی بنایا-

The Gray Clan
یہ امریکی خاندان درجن سے زائد خواتین اور مردوں پر مشتمل ہے اور یہ سب کے سب بندوقیں تھامے رکھتے ہیں- یہ لوگ حکومتی قوانین سے نفرت کرتے ہیں اور کسی سرکاری افسر کو اپنے علاقے میں داخلے کی اجازت نہیں دیتے- یہ اپنی خوراک کے لیے غذا بھی خود اگاتے ہیں اور ان کی یہ جنگ گزشتہ 15 سال سے جاری ہے-

Manson Family
چارلس مینسن ایک مقبول ترین سیریل کلر تھا جبکہ یہ شخص مجرم سے بننے سے قبل ایک موسیقار ہوا کرتا تھا- لیکن بات یہاں ختم نہیں ہوتی کیونکہ اس کا پورا خاندان ہی نفسیاتی مریضوں پر مشتمل تھا اور یہ سب ہی مل کر ہی مختلف جرائم میں ملوث ہوتے تھے-



The Chana Family
یہ خاندان بھارتی ریاست Mizoram کے پہاڑوں میں آباد ہے- اس خاندان کو دنیا کا سب سے بڑا خاندان ہونے کا اعزاز حاصل ہے- خاندان کے سربراہ Ziona Chana کی 39 بیویاں 94 بچے 14 بہوئیں اور 34 پوتے پوتیاں ہیں- اس طرح یہ خاندان مجموعی طور پر 180 افراد پر مشتمل ہے-

The Podkopaev Family
آپ کو یہ جان کر حیرت ہوگی کہ یہ پورا خاندان ہی سیریل کلر تھا- میاں بیوی اور دو بیٹیوں پر مشتمل اس روسی خاندان نے 30 افراد کو قتل کیا جن میں عورتیں اور بچے بھی شامل تھے- انہوں نے بےشمار ڈکیتیاں بھی کیں اور اس دوران متعدد افراد کو تشدد کا نشانہ بھی بنایا-


The Gray Clan
یہ امریکی خاندان درجن سے زائد خواتین اور مردوں پر مشتمل ہے اور یہ سب کے سب بندوقیں تھامے رکھتے ہیں- یہ لوگ حکومتی قوانین سے نفرت کرتے ہیں اور کسی سرکاری افسر کو اپنے علاقے میں داخلے کی اجازت نہیں دیتے- یہ اپنی خوراک کے لیے غذا بھی خود اگاتے ہیں اور ان کی یہ جنگ گزشتہ 15 سال سے جاری ہے-


Manson Family
چارلس مینسن ایک مقبول ترین سیریل کلر تھا جبکہ یہ شخص مجرم سے بننے سے قبل ایک موسیقار ہوا کرتا تھا- لیکن بات یہاں ختم نہیں ہوتی کیونکہ اس کا پورا خاندان ہی نفسیاتی مریضوں پر مشتمل تھا اور یہ سب ہی مل کر ہی مختلف جرائم میں ملوث ہوتے تھے-

اسرائیل میں مُردہ چمگادڑوں کی بارش، بائبل میں قیامت کی نشانی؟

تل ابیبایک طرف کورونا وائرس کے باعث انسان مر رہے ہیں اور دوسری طرف آسمان سے مردہ چمگادڑیں گرنی شروع ہو گئی ہیں۔ اسرائیل میں بڑے پیمانے پر چمگادڑوں کی موت نے یہودی مذہبی حلقوں میں کھلبلی مچا دی ہے۔ 
ڈیلی اسٹار کے مطابق اسرائیل کے مختلف علاقوں سے لوگ کئی دن سے مردہ چمگادڑوں کی تصاویر اور ویڈیو سوشل میڈیا پر پوسٹ کر رہے ہیں۔ 
ان میں زیادہ تر چمگادڑیں نوعمر ہیں اور ان کے جسم پر کسی زخم کے نشان بھی نہیں ہیں۔ ماہرین بھی اس صورتحال پر پریشان ہیں۔ 
ماہرین کا کہنا ہے کہ اس کی ایک وجہ سردی ہو سکتی ہے لیکن یہ محض ایک مفروضہ ہے۔ انہوں نے آج تک ایسی صورتحال نہیں دیکھی۔ 
دوسری طرف ایک یہودی مذہبی ویب سائٹ “بریکنگ اسرائیل نیوز” نے اپنی رپورٹ میں بائبل کی کچھ آیات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ قیامت کی ایک نشانی ہے۔ 
ویب سائٹ پر بائبل کی تحریر کی گئی آیات کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا گیا ‘ہم انسانوں اور درندوں کو ختم کر دیں گے۔ ہم آسمان سے پرندوں اور سمندر سے مچھلیوں کو ختم کر دیں گے۔’ (بائبل، زیفانیہ 1:3) 
ان آیات کی بنیاد پر یہودی مذہبی ویب سائٹ کا کہنا ہے کہ ‘ایک طرف انسانوں کی بڑے پیمانے پر اموات اور دوسری طرف پرندوں کا آسمان سے مردہ ہو کر گرنا۔ بائبل کی یہ آیات درست ثابت ہو رہی ہیں، جس کا مطلب ہے کہ عنقریب قیامت آنے والی ہے۔ 


Inteqam e Aatish Novel By Suneha Rauf