Sunday, March 29, 2020

کینیڈاکی خاتون ِاول نےکوروناکوشکست دےدی


کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈوکی اہلیہ صوفی ٹروڈونےمہلک کوروناوائرس کوشکست دےدی ۔غیرملکی خبرایجنسی کےمطابق صوفی ٹروڈومیں دوہفتےقبل کوروناوائرس کی تصدیق ہوئی تھی جس کے بعد انہوں نے تنہائی اختیار کرلی تھی۔تاہم اب سوشل میڈیاپرکینیڈین خاتون اول نےخوشخبری سنائی ہےکہ انہیں کوروناوائرس سےنجات مل گئی ہےاوروہ صحت یاب ہوگئی ہیں۔ انہوں نےاپنی فیس بک پوسٹ میں لکھاکہ مجھےمیرےڈاکٹراوراوٹاوا پبلک ہیلتھ کی جانب سےکلیئرقرار دےدیاگیاہےاوراب میں اچھامحسوس کررہی ہوں۔کینیڈین خاتون اول نےتہہ دل سےان تمام افرادکاشکریہ اداکیاجنہوں نےان کےلیےنیک خواہشات کااظہارکیا۔کینیڈامیں کوروناسےمتاثرہ افرادکی تعداد 5 ہزار 655 ہوچکی ہےجبکہ اس وبانے60 افرادکی جان لےلی ہےاور508 افراداب تک اس سےصحت یاب ہوچکےہیں



No comments:

Post a Comment

Inteqam e Aatish Novel By Suneha Rauf